ماسکو//یو این آئی///روس-ہندوستان کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون یوکرین کے موجودہ تناظر میں متاثر نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستان میں روس کے سفیر ڈینس علیپوف نے جمعہ کو کیا۔انہوں نے روسیا 24 براڈکاسٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ "دفاعی صنعت کے تعاون کا تازہ ترین پروگرام 2031 تک 10 سال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جس میں بہت سارے شعبے اور مشترکہ منصوبوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔’’انہوں نے بتایاکہ"مجھے نہیں لگتا، میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ صورتحال ہمارے دفاعی صنعت کے تعاون کو متاثر یا کم سے کم متاثر نہیں کرے گی کیونکہ اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے یکطرفہ پابندیوں کے باوجود بہت سی روسی کمپنیاں جو فوجی صنعتی کمپلیکس میں کام کر رہی ہیں ہندوستان کے ساتھ تعاون کے شعبہ میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں اور یوکرین کی صورت حال کی وجہ سے پابندیوں میں توسیع سے بنیادی طور پر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوتا ہے ۔"روسی سفیر علیپوف نے کہاکہ ہندوستان کو روسی فضائی دفاعی نظام ایس-400 کی فراہمی منصوبے کے مطابق ہو رہی ہے۔