سرینگر/ ہند۔پاک کے مابین لیتہ پورہ ،پلوامہ حملے کو لیکر کشیدگی کے باوجود اُوڑی ۔سلام آباد کے راستے کنٹرول لائن کے آر پار چلنے والے بس سروس سوموار کو بحال ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پانچ مسافر مظفر آباد کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ آٹھ مسافر وادی میں داخل ہوگئے۔
یہ بس سروس 14فروری کے لیتہ پورہ جنگجو حملے سے معطل تھی۔
اس حملے میں کم سے کم چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔