سرینگر/دو فوجی اہلکار جمعرات کو اُس وقت زخمی ہوگئے جب راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر بھارتی اور پاکستانی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر دو مقامات اچانک پاکستانی فائرنگ کی زد میں آگئے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو فوجی اہلکار شدید طورزخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
علاقے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
اس سے قبل آج ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان کراس ایل او سی فائرنگ میں شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔