تھنہ منڈی//گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں ہندو کی پڑھائی لکھائی پر دس روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیاگیا ۔ یہ افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ کے ہاتھوں ہواجو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجو دتھے ۔اس ورکشاپ کا اہم مقصد طلباء کو ہندی سیکھنے کے بارے میں بنیادی چیزوں سے واقف کراناہے ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے شکیل رینہ نے کہاکہ ہندی ملک کی قومی زبان ہے جس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس لئے اس کو سیکھناچاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھناچاہئے اور کوئی بھی طبقہ کسی زبان سے ممانعت نہیں کرتا۔انہوںنے کہاکہ ہندی سیکھنے سے طلباء کو نئی چیزیں پتہ چلیںگی اور ان کے علم میں اضافہ ہوگا۔ قبل ازیں پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہواجس کے بعد ورکشاپ کی آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر پونم رانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض لیکچرار کبیرشاہ نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک پروفیسر سلیم ایاز راتھر نے پیش کی ۔ اس موقعہ پر پروفیسر سنکیت گپتا ، ڈاکٹر نعیم النساء ، ڈاکٹر ارون شرما، پروفیسر شاجی خان اور پروفیسر رضوان خان بھی موجو دتھے ۔