اودہمپور//بھارت سرکار کی جانب سے کیندریہ ودیالیوں میں ہندی زبان کو فروغ دینے کیلئیورکروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔اس سلسلہ میںجموں ڈویژن میں ہندی راجیہ بھاشا کو کئی سالوں تک اس شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کیدریہ ودیالیہ چنینی کے سینئر سیکرٹریٹ اسسٹنٹ بلبیر سنگھ جموال کو سال 2019کے لئے عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی بھی عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر ودیالیہ کے پرنسپل کے کہا کہ ودیالیہ کے پرنسپل، اساتذہ او رسررست کی عزت افزائی کرنا سکول کیلئے باعث فخر ہے۔بلبیر سنگھ جموال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلبیر سنگھ نہ صرف دفتری کام انجام دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے بلکہ وہ ہمشہ آرگنائزیشن اور سماج کے لئے کام کرنے کو تیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلبیر سنگھ پیشہ واراقنہ حصولیابیوں کے علاوہ ایک بہترین کھلاڑی اور ریڈ کراس سوسائٹی کا ممبر بھی ہے۔بلبیر سنگھ کو مبارک با ددیتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ انہیں پہلے بھی قومی اور ریاستی سطح پر بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے متعدد انعامات سے نوازا گیا ہے