ایجنسیز
نئی دہلی//ہندوستانی فوج نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی بات چیت کے مطابق، دونوں فریقوں نے اعتماد سازی کے اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد لائن آف کنٹرول (ایل او سی)اور دیگر حساس سیکٹر وںپر چوکسی کی سطح کو کم کرنا ہے۔ ایک مختصر بیان میں، ہندوستانی فوج نے کہا، “10 مئی 2025 کو ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کے بعد، چوکسی کی سطح کو کم کرنے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز نے پیر کے روز ہاٹ لائن پر بات چیت کی تاکہ فوجی کارروائیوں کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور سرحدوں اور آگے کے علاقوں میں فوجیوں کی تعیناتی کو کم کرنے کے فوری اقدامات پر غور کیا جا سکے۔ تقریباً 45 منٹ کی بات چیت دو دن بعد ہوئی جب دونوں فریقین نے تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سمجھوتہ کیا۔