جموں//آرین گروپ آف کالجز چندی گڑھ کے جموں وکشمیرکے طلباء نے رمضان ایپلی کیشن شروع کی ہے۔اس ایپلی کیشن سے روزوں کے دوران مسلمانوں کوسحری وافطارکے اوقات کی جانکاری ملے گی۔ یہ ایپلی کیشن جوکہ گوگل پلے سٹورپردستیاب ہوگی کی بدولت سحری اورافطارکے وقت خودبخودالارم بجے گا۔ سرینگرکے بی ٹیک کے طلباء مہوش رشید اوربسماپروین اورجموں کی طالبات پوجا صفیہ اور مانسی سلاریہ نے یہ ایپلی کیشن تیارکرکے مختلف مذہبی عقائد رکھنے والوں اورعالمی برادری کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرینز گروپ نے پریس کوبتایاکہ آرینز نے ہمیشہ سے ہی طلباء کوجدید تحقیق اور لیوپروجیکٹوں کے لئے راغب کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری طلباء نے اس سمت میں ہمیشہ سے ہی ایک نمایاں رول اداکیاہے۔مہویش رشیداوربسماپروین نے کہاکہ اس ایپلی کیشن کے وجود میں آنے سے سحری اورافطار کے اوقات میں فرق کودورکرنے اورصحیح وقت کاتعین یقینی بن جائے گا۔ پوجاصفیا اورمانسی سلاریہ نے کہاکہ اس طرح کے اس بڑے پروجیکٹ کی تکمیل ایک مشکل کام تھا گرکالج انتظامیہ کے بھرپور مالی تعاون کی بدولت یہ خواب شرمندہ تعبیرہوا۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ آرینز طلباء نے آرینز انڈرائیڈ ایپلی کیشن ‘‘ ۔آرینز سیوکشمیر ایپلی کیشنز ‘‘جوکہ کشمیرمیں سیلانیوں کے دوران بچائوکاروائیوں ۔آرینز لائف سیونگ گلو‘‘ کے طورپرتیارکی گئی ہے ۔اس ایپلی کیشن کی بدولت لوگوں کو دِل کی بیماریوں کے خطرات کے دوران مددملے گی۔