راجوری //راجوری میں جاری ہندو مسلم سکھ عیسائی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا جس کے فائنل مقابلے میں ہل ویو کرکٹ کلب نے فتح حاصل کی ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہریانہ اور پنجاب کے کھلاڑی بھی شمولیت کررہے تھے ۔ اس کا فائنل مقابلہ پولیس لائنز گرائونڈ راجوری میں کھیلاگیا جس میں بڑی تعداد میں شائقین کے علاوہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس،ایڈیشنل ایس پی راجوری محمدیوسف ، چیف پلاننگ افسر عبدالحمید ، اسسٹنٹ لیبر کمشنر رابیہ میر اور دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔اس دوران ہل ویو کرکٹ کلب نے فائنل مقابلہ جیت کر فتح حاصل کی ۔بعد میں کھلاڑیوں میں انعام و اکرام تقسیم کئے گئے ۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کھیل کود کی سرگرمیوں کو وقت کی ضرورت قرا ردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد ہوتے رہنے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ بھائی چارے کا ایک پیغام تھا اوراس کا انعقاد قابل سراہناہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس بھی اسی طرح کے کھیل کود مقابلے منعقد کرتی رہتی ہے اور کھیل کود سرگرمیوں کو فروغ دیاجارہاہے ۔ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام بوم بوم کرکٹ کلب راجوری نے پریس کلب کے اشتراک سے کیاگیا ۔ ٹورنامنٹ میں شفقت میر ، بلال خان ، نواز لون ، فردوس احمد اور دیگران نے بھی تعاون دیا ۔ پریس کلب کے صدر اویناش جسیال ، نائب صدر عارف قریشی ، جمشیدملک اور سمت بھارگو نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا ۔