یواین آئی
نئی دہلی // ہندوستان اور فرانس کی بحریہ نے بحری شعبے میں تعاون اور باہمی آپریشن کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں بحری افواج کے افسران کے درمیان منگل اور بدھ کو ہونے والی 17ویں اسٹاف بات چیت میں یہ رضامندی ہوئی۔میٹنگ کی مشترکہ صدارت اے سی این ایس (ایف سی آئی)ریئر ایڈمرل نربھئے بپنا اور ریئر ایڈمرل یاں مارک دوراندو نے کی جو ایف این کے بین الاقوامی سرگرمیوں کے ڈائرکٹر ہیں۔بات چیت میں دونوں ملکوں کی طرف سے سرگرم شرکت رہی۔ اہم موضوعات میں کام کاج ، تربیت ، ایس ایم ای تبادلے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے دونوں بحریاؤں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ سمندری علاقے میں اشتراک اور ملکر کام کرنے کے عمل میں اضافہ کیا جائے۔عملے کی بات چیت سے الگ ریئر ایڈمرل یا ں مارک دوراندو نے جو ایف این کے بین الاقوامی سرگرمیوں کے ڈائرکٹر ہیں، وائس ایڈمرل ترون سوبتی سے 07 فروری 2024 کو ملاقات کی ۔