Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل | ڈیٹا کے تحفظ کے لئے شہری مرکوز نقطۂ نظر اظہار ِ خیال

Towseef
Last updated: January 5, 2025 10:36 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

اشونی ویشنو

’’جب ہم عالمی مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو انسانوں پر مرکوز نقطہ نظر کو سب سے آگے ہونا چاہیے۔‘‘ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے سربراہی اجلاس میں ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یہ الفاظ لوگوں کو اولین ترجیح دینے کے ہندوستان کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس فلسفے نے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) قواعد، 2025 کے مسودے کی تشکیل میں ہماری کوششوں کی رہنمائی کی ہے۔ قواعد کو حتمی شکل دینے کے بعد، ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، جس سے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے حق کی حفاظت کے لیے ہمارے عزم کو تقویت حاصل ہوگی۔

عطائے اختیار کا نیا دور : ۔
ہندوستانی شہری ڈی پی ڈی پی قواعد 2025 کے مرکز میں ہیں۔ ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے غلبے والی دنیا میں ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو حکمرانی کے ڈھانچے کے مرکز میں رکھنا ضروری ہے۔ یہ قوانین شہریوں کو باخبر رضامندی، ڈیٹا مٹانے اور ڈیجیٹل نامزد افراد کو مقرر کرنے کی اہلیت جیسے اختیار فراہم کرتے ہیں۔ شہری اب خلاف ورزیوں یا ڈیٹا کے غیر مجاز استعمال کے سامنے خود کو بے بس محسوس نہیں کریں گے۔ ان کے پاس اپنی ڈیجیٹل شناخت کو مؤثر طریقے سے محفوظ رکھنے اور ان کا نظم کرنے والے ٹول ہوں گے۔

قواعد کو سادگی اور وضاحت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ہندوستانی، خواہ اس کی تکنیکی مہارت کچھ بھی ہو، اپنے حقوق کو سمجھ سکے اور ان کا استعمال کر سکے۔ واضح الفاظ میں رضامندی طلب کرنے سے لے کر شہریوں کو انگریزی یا آئین میں درج 22 ہندوستانی زبانوں میں سے کسی ایک میں معلومات فراہم کرنے کو یقینی بنانے تک، یہ فریم ورک شمولیت کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بچوں کا تحفظ : ۔
ڈیجیٹل دور میں بچوں کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے، قوانین نابالغوں کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے قابل تصدیق والدین یا سرپرست کی رضامندی کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ اضافی تحفظات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچوں کو استحصال، غیر مجاز پروفائلنگ، اور دیگر ڈیجیٹل نقصانات سے محفوظ رکھا جائے۔ یہ شرائط مستقبل کی نسل کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل جگہ بنانے کی ہماری لگن کی عکاسی کرتی ہیں۔

ترقی اور ضابطے میں توازن: ۔
ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت ایک عالمی کامیابی کی کہانی ہے، اور ہم اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارا فریم ورک شہریوں کے لیے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے جبکہ ڈیجیٹل اکانومی میں جدت طرازی کو فعال کرتا ہے۔ بعض بین الاقوامی ماڈلوں کے برعکس جو ضابطے کی طرف بہت زیادہ جھکاؤ رکھتے ہیں، ہمارا نقطہ نظر عملی اور ترقی پر مبنی ہے۔ یہ توازن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس اختراعی جذبے کو دبائے بغیر شہریوں کی حفاظت کی جائے جو ہمارے اسٹارٹ اپ اور کاروباروں کو آگے بڑھاتے ہیں۔

چھوٹے کاروباروں اور اسٹارٹ اپ کو کم تعمیل کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسٹیک ہولڈروں کی مختلف صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قواعد کو درجہ بندی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیٹا کی مضبوطی کے جائزے کی بنیاد پر بڑی کمپنیوں کی ذمے داریاں زیادہ ہوں گی جس سے ترقی میں خلل ڈالے بغیر جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈیجیٹل فرسٹ کا فلسفہ : ۔
ان اصولوں کا مرکز ’’ڈیزائن کے ذریعے ڈیجیٹل‘‘ فلسفہ ہے۔ ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ، جسے شکایات کو حل کرنے اور تعمیل کو نافذ کرنے کا کام سونپا گیا ہے، بنیادی طور پر ایک ڈیجیٹل دفتر کے طور پر کام کرے گا۔ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر، ہم کارکردگی، شفافیت اور رفتار کو یقینی بناتے ہیں۔ شہری غیر ضروری جسمانی تعامل کے بغیر شکایات درج کر سکتے، پیش رفت کا پتہ لگا سکتے اور حل تلاش کر سکتے ہیں۔
یہ ڈیجیٹل فرسٹ نقطہ نظر رضامندی کے طریقہ کار اور ڈیٹا مینجمنٹ ورک فلو تک پھیلا ہوا ہے۔ پراسیس کو ہموار بناتے ہوئے، ہم اعتماد کرنے والوں کے لیے اس کی تعمیل کو نیز شہریوں کے لیے اس میں شامل ہونا آسان بناتے ہیں جس سے سسٹم میں اعتماد کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

جامع نقطہ نظر : ۔
ان اصولوں کا سفر ان کے ارادے کی طرح ہی جامع رہا ہے۔ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 کے اصولوں پر مبنی، مسودہ قوانین مختلف اسٹیک ہولڈروں سے جمع کی گئی وسیع معلومات اور عالمی بہترین طرز عمل کے مطالعے کا نتیجہ ہیں۔
ہم نے 45دن کی عوامی مشاورت کی مدت کا آغاز کیا ہے، جس میں شہریوں، کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی سے رائے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ یہ حصے داری اجتماعی حکمت پر ہمارے یقین اور شراکتی پالیسی سازی کی اہمیت کا ثبوت ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ فریم ورک نہ صرف مضبوط ہو بلکہ ہمارے سماجی و اقتصادی منظر نامے کے منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بھی ہو۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ شہریوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے تئیں آگاہی حاصل ہو، شہریوں کو ان کے ذاتی ڈیٹا سے متعلق ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مستقبل کے لیے وژن : ۔
ان قواعد کو پیش کرتے ہوئے ہم نہ صرف موجودہ چیلنجوں کو حل کر رہے ہیں بلکہ ایک محفوظ اور اختراعی ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن قواعد، 2025 کا مسودہ عالمی ڈیٹا گورننس کے اصولوں کی تشکیل میں ہندوستان کی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔ شہریوں کو مرکز میں رکھ کر اور اختراع کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے کر ہم دنیا کے لیے ایک مثال قائم کر رہے ہیں۔

ہماری وابستگی واضح ہے:
اس ڈیجیٹل دور میں ہر ہندوستانی کو تحفظ فراہم کرنا، بااختیار بنانا اور اسے فعال کرنا۔ میں ہر شہری، کاروباری، اور سول سوسائٹی گروپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ مشاورتی مدت کے دوران تبصرے اور تجاویز کا اشتراک کرکے اس مکالمے میں حصہ لیں۔ آئیے ہم سب ایک ساتھ مل کر ایک ایسا فریم ورک بنانے کے لیے ان اصولوں کو بہتر بنائیں جو ایک محفوظ، جامع اور فروغ پزیر ڈیجیٹل انڈیا کی امنگوں کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرتا ہو۔

( مضمون نگار الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، اطلاعات و نشریات اور ریلوے کے وزیر ہیں)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

کالممضامین

رسوم کی زنجیروں میں جکڑا نکاح | شادی کو نمائش سے نکال کر عبادت بنائیں پُکار

July 16, 2025
کالممضامین

! عالمی حدت اور ہماری غفلت | ہوا، زمین اور پانی کو ہم نے زہر بنا دیا گلوبل وارمنگ

July 16, 2025
کالممضامین

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

July 16, 2025
کالممضامین

اپنے مستقبل سے جوا بازی کی بھیانک صورتحال | معاشرے کی نوجوان نسل کس سمت جارہی ہے؟ توجہ طلب

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?