Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان کی آدھی آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا ہوگا: عالمی بنک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 1, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی//عالمی بینک نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ 30 برس میں گرمی کی شدت میں اضافے اور بارش میں کمی آنے کے سبب انڈیا کی نصف آبادی کے معیار زندگی پر بہت برا اثر پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے وسط میں واقع مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستیں ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔عالمی بینک کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 60 برس میں درجہ حرارت میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کی نصف آبادی اسی خطے میں رہ رہی ہے جو سنہ 2050 تک ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے ہیں۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ خطے پسماندگی، کمتر میعار زندگی، سڑکوں کی کمی اور بازار تک رسائی کی دشواریوں سے پہلے ہی دو چار ہیں۔ درجہ حرارت بڑھنے سے ان خطوں کے میعار زندگی میں اور بھی کمی آئے گی۔تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ساحلی خطے اور پہاڑی علاقے جہاں قدرے ٹھنڈک ہوتی ہے وہاں حالات بہتر ہوں گے۔ موسمی تبدیلی سے نیپال اور افغانستان کو اپنے ٹھنڈے موسم کی وجہ سے فائدہ ہو گا۔ سب سے زیادہ نقصان بنگلہ دیش کو پہنچے گا جہاں موسمی تبدیلی کے سبب لوگوں کی آمدنی میں ساڑھے 14 فی صد تک کی کمی آنے کا خدشہ ہے۔انڈیا کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش اور اورمہاراشٹر شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں خشکی اور گرمی کے سبب لوگوں کی آمدنی میں نو فی صد تک کی کمی آ سکتی ہے۔ ان علاقوں میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے اور موسمی تبدیلی سے یہاں زرعی پیداوار میں کمی آئے گی جبکہ صحت کے مسائل بڑھ جائیں گے۔آنے والے عشروں میں انڈیا کو اپنی تاریخ میں پانی کے سب سے طویل بحران کا سامنا ہے۔ ملک کے 60 کروڑ لوگوں کو پانی کی ہلکی یا شدید قلت کا سامنا ہو گا۔ اس سے ملک کی مجموعی داخلی پیداوار میں تقریباً تین فی صد تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے تعلیم یافتہ ہونے، پانی کی فراہمی کے بہتر نظام اور غیر زرعی سیکٹر میں بہتر مواقع پیدا کرنے سے صورت حال میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ملک میں پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی آ رہی ہے لیکن اس کے باوجود آبادی میں اضافے کا رحجان عشروں تک جاری رہے گا جس سے پانی کی قلت برقرار رہے گی۔ تقریبا 20 برس قبل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے پورے ملک میں پانی کی فراہمی سال بھر جاری رکھنے کے لیے ملک کے دریاؤں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا ایک بڑا منصوبہ پیش کیا تھا۔ لیکن واجپئی حکومت کے جانے کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس منصوبے پر عمل نہیں کیا۔انڈیا میں ماحولیات کے ماہرین ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کے بارے میں حکومتوں اور پالیسی سازوں کو متنبہ کرتے آئے ہیں۔ پانی کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ مختلف حکومتوں نے صورت حال بہتر کرنے کے کے لیے بہت سے اقدامات بھی کیے ہیں لیکن موسمی تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں جس نوعیت کے طویل آبی بحران کا سامنا ہے اس کے حل کے لیے ایک طویل مدتی، ٹھوس اور مقررہ مدت کے منصوبے بنانے ہوں گے۔اس کے لیے حکومتوں کو آنے والے دنوں میں پانی کا ایک بہتر ملک گیرنظام تیار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?