نئی دہلی// کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی دورہ کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں کمزور وزیر اعظم قرار دیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے نام لئے بغیر مسٹر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہندوستان کا وزیر اعظم کمزور ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے اس ٹوئٹ کے ساتھ کچھ اخبارات میں ایچ 1 ویزا معاملہ مودی ٹرمپ مذاکرات میں رہا غائب، وزارت خارجہ نے امریکہ میں استعمال ہندوستان کے زیر انتظام لفظ کیا تسلیم جیسے عنوانات سے مختلف اخبارات میں شائع خبروں کو بھی پوسٹ کیا ہے۔اس دوران کانگریس نے بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور مسٹر مودی کا اخبارات میں شائع تصویر پوسٹ کیا ہے ۔او رمسٹر مودی کے لئے اس ملاقات کو تصویر اتروانے کا ایک موقع قرار دیا ۔ پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم کو یہ بھی یقینی بنانا چاہئے تھا کہ امریکہ میں وہ ویزا اور انفارمیشن ٹکنالوجی جیسے معاملات پر گفتگو کریں گے ۔یو این آئی