عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//صدر جمہوریہ دروپدیمرمو نے کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ دس برس کے دوران قومی مفادات میں ایسے بہت سے کاموں کو مکمل ہوتے ہوئے دیکھا ہے، جن کا لوگ کئی دہائیوں سے انتظار کررہے تھے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کیا اور کہا کہ لوگ صدیوں سے اِس دن کا انتظار کررہے تھے اور اب اْن کا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کے نوجوانوں کی تعلیم اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مسلسل نئے اقدامات کر رہی ہے ، اس کے لئے ایک نئی قومی تعلیمی پالیسی بنائی گئی ہے ، جسے تیزی سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ مرمو نے کہا کہ دنیا بھر میں عبوری دور میں اپنی مضبوط حکمرانی کے ساتھ حکومت نے اپنی خارجہ پالیسی کو ماضی کی پابندیوں سے بہت آگے نکل کر گلوبل ساؤتھ کے ترقی پذیر ممالک کی آواز اٹھائی اور ہندوستان کو ایک ‘عالمی دوست’ کے طور پر قائم کیا ہے ۔ ,صدر جمہوریہ نے کہا ”گزشتہ 10 برسوں میں ایک اور پرانی سوچ بدلی ہے کہ اس سے قبل سفارت کاری سے متعلق پروگراموں کو دہلی کی راہداریوں تک محدود رکھا جاتا تھا۔مرمو نے کہا کہ آزادی کے 75 ویں سال میں ملک بھر میں بہت سے پروگرام منعقد کیے گئے جس کی وجہ سے 75 سال بعد نوجوان نسل نے پھر سے آزادی کی جدوجہد کا وہ دور جیا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن بدھ کو یہاں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ یہ ہمارے آئین کے نفاذ کا 75 واں سال ہے ۔ اسی عرصے کے دوران امرت مہوتسو، آزادی کے 75 سال کا جشن بھی ہوا. اس دوران ملک بھر میں کئی پروگرام ہوئے ۔ ملک نے اپنے گمنام آزادی پسندوں کو یاد کیا۔
اتراکھنڈیونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست | دھامی حکومت 6فروری کو بل پیش کرے گی
عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی //اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) یعنی یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا راستہ ہموار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت والی حکومت نے پوری طرح تیاری کر لی ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں یو سی سی بل پیش کر دیا جائے۔ یو سی سی کا ڈرافٹ تیار کرنے کے لیے تشکیل ماہرین کی کمیٹی 2 فروری کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو اپنی رپورٹ سونپے گی، اور پھر اس کے بعد ا?گے کی کارروائی شروع ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے یو سی سی بل کے مسودہ کو کابینہ کی منظوری دی جائے گی اور پھر حکومت 6 فروری کو اسمبلی اجلاس میں یہ بل لائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی کا اجلاس 5 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس کے ہنگامہ خیز ہونے کے ا?ثار دکھائی دے رہے ہیں۔