Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان محصولات کم کرے | امریکی وزیر تجارت نے ٹرمپ کا نقطہ نظر دہرایا

Towseef
Last updated: March 8, 2025 9:54 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//امریکی کامرس سکریٹری ہاورڈ لیٹنک نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور محصولات کے بارے میں ٹرمپ کے نقطہ نظر کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جو امریکی اشیا پر سب سے زیادہ محصولات عائد کرتے ہیں۔ لیٹنک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ٹیرف کم کرنا ہوں گے تاکہ امریکہ ہندوستانی منڈیوں میں داخل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان یکساں تجارت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بھی اس ماڈل سے نکلنے کی ضرورت ہے جس پر وہ عمل پیرا ہے۔ہاورڈ لیٹنک نے انڈیا ٹوڈے کے ایک پروگرام میں کہا’’ہم صرف ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ بات چیت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ صرف بوربن وہسکی اور ہارلے ڈیوڈسن بائیکس پر ٹیرف کم کرنے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ ہندوستان کو بڑے پیمانے پر ٹیرف کم کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ لیٹنک نے مشورہ دیا کہ ہندوستان کو زراعت جیسے حساس شعبوں کے لیے اپنی منڈیاں کھولنی ہوں گی۔ ہندوستان امریکہ کو اپنی مارکیٹ میں آنے کی اجازت دے۔ انہوں نے اسمارٹ طریقے سے کاروبار کرنے کی بات کی تاکہ چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہو سکے۔ہاورڈ لیٹنک نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے مفادات کو متوازن کرنے کے لیے ایک حد تک ٹیرف لگانے کا معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہندوستان شروع سے ہی امریکی اشیا پر ٹیرف لگاتا رہا ہے، جب کہ امریکا پہلے ٹیرف نہیں لگاتا تھا۔ اب ٹرمپ باہمی محصولات لگا کر اپنی پالیسی بدل رہے ہیں۔ اب جو بھی ملک امریکہ کے ساتھ ایسا سلوک کرے گا، ہم بھی اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے‘‘۔ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ یعنی5مارچ کو اس بات کا اعادہ کیا کہ 2اپریل سے ان تمام ممالک پر باہمی محصولات عائد کیے جائیں گے جو امریکہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے ٹیرف کے تنازعات کو حل کرنے اور 2025تک تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کا مقصد 2030تک دو طرفہ تجارت میں 500بلین ڈالر حاصل کرنا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?