نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بتاتے ہوئے آج کہا کہ پرائیوٹ گاڑیوں کا مکمل استعمال یقینی بنانے کے لئے گاڑی پولنگ کے امکانات سے پورا استفادہ کرنا چاہئے اور ایسا نظم یقینی بناناچاہئے کہ مستقبل میں نجی گاڑیوں کے مقابلے میں سرکاری ٹرانسپورٹ کو فرو غ ملے ۔مسٹر مودی نے ملک میں ماحولیات سے ہم آہنگ اور الیکٹرک موبلیٹی کو فرو غ دینے پر غور و خوض کے لئے نیتی آیوگ کے ذریعہ منعقد پہلے عالمی موبلیٹی چوٹی کانفرنس کا یہاں افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا از آن دی موو، اور اکنامی از آن دی موو۔ انہوں نے موبلیٹی کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مبولیٹی معیشت کو رفتار دینے والا اہم عنصر ہے ۔ بہتر موبلیٹی سے سفر اور ٹرانسپورٹ کا بوجھ کم ہوتا ہے اور اس سے معیشت کو رفتار مل سکتی ہے ۔ موبلیٹی روزگار فراہم کرنے والا بہت بڑا سیکٹر ہے اور اس سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے کافی امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مستقبل کی موبلیٹی پر ان کا نظریہ 7سی پر مبنی ہے ۔ ان میں کامن، کنکٹیڈ، کنوینینٹ، کنزیشن فری، کلین، چارٹرڈ، کٹنگ ایج شامل ہیں۔ انہوں نے موبلیٹی کے دوسرے پہلووں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ کنکٹیڈ موبلیٹی سے جغرافیائی اتحاد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے وسائل ایک دوسرے سے مربوط ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ سے جڑی شراکت والی معیشت ابھر رہی ہے کیوں کہ یہ موبلیٹی کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی گاڑیوں کا پورا استعمال یقینی بنانے کے لئے گاڑیوں کی پولنگ کے پورے امکانات سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے ۔وزیر اعظم نے کانفرنس میں موجود ملک او ربیرون ملک کی اہم موبلیٹی کمپنیوں کے سربراہوں سے یہ یقینی بنانے کی اپیل کی کہ آنے والے دنوں میں پرائیوٹ موڈ کے مقابلے میں سرکاری ٹرانسپورٹ کو ترجیح مل سکے ۔ موبلیٹی کے پہل میں شراکتی پبلک ٹرانسپورٹ بنیادی عنصر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کار سے بھی آگے ہونی چاہئے ۔ اسکوٹر اور رکشہ جیسی گاڑیوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ایکوسسٹم بنایا جانا چاہئے جس میں گاوں کے لوگ بغیر کسی مشکل کے آرام دہ طریقے سے اپنے پروڈکٹس کو شہروں میں لے جاسکیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو سوچھ کلومیٹر کی قیادت کرنی چاہئے او رآلودگی سے پاک سوچھ ڈرائیو اس کا مقصد ہونا چاہئے ۔ سوچھ توانائی پر مبنی سوچھ موبلیٹی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں طاقت ور ہتھیار ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ آلودگی سے پاک سوچھ ڈرئیو جس سے صاف ستھرا ہو۔