Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندوستان اور قطر کے مابین تعلقات مزید مضبوط | دونوں ممالک کو امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہئے: مرمو

Towseef
Last updated: February 19, 2025 10:39 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی //صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ہندوستان کے رشتے، تاریخی نوعیت کے، اور صدیوں پرانے ہیں، نیز قطر، ہندوستان کے ساتھ مغربی ایشیا کے، تجارتی اور ثقافتی رابطوں کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کیساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مسلسل مضبوط ہورہاہے اور اس میں دونوں حکومتوں کے مابین اعلی سطحی بات چیت شامل ہے ۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کاکل رات راشٹرپتی بھون میں خیر مقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان، کثیر رخی سرگرمیاں اور تعاون، گہرے اطمینان اور دیرینہ ساکھ کے عکاس ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی ، کئی وزرا اہلکار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔انہوں نے خاص طور پر کہا کہ دونوں ملک، تجارت اور سرمایہ کاری، خوراک کی یقینی فراہمی، صحت، ثقافت اور توانائی کے ِ شعبوں میں، قابل اعتبار شراکت دار ہیں۔ صدر جمہوریہ نے یہ تجویز بھی رکھی کہ ہندوستان اور قطر اختراع، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کے شعبوں میں وسیع تر تعاون میں اضافہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریبا 14ارب ڈالر کی رہی اور ہندوستان میں قطر کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ ہمارے اقتصادی رشتے مضبوط ہوئے ہیں ۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہمارے دونوں ملکوں کے لوگ صدیوں سے ثقافتی تبادلے اور رسم ورواج کے توسط سے جڑے ہیں ۔ہمارے صدیوں پرانے تعلقات کی جھلک ہمارے لوگوں کے پسندیدہ آرٹ ،موسیقی اور کھانے پینے میں نظر آتی ہے -چاہے وہ بریانی ہو یا کڑک چائے !انھوں نے کہاکہ قطر سے آئے ہمارے مہمان آج کے عشایئے کے دوران اس بے مثال ثقافتی رشتے کا تجربہ حاصل کرسکیں گے ۔انہوں نے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ملکوں کے، ملکر کام کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا کہ یہ نہ صرف ہندوستان اور قطر کے عوام کے لیے، بلکہ دنیا کے تمام لوگوں کے لیے اہم ہے۔ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ ہندوستان -قطر تعلقات کو، دفاعی شراکت داری کی سطح تک لے جانے سے، مزید سرگرمیوں کے لیے ایک خاکہ وجود میں آئے گا۔اس سے قبل کل ہندوستان اور قطر نے اپنے باہمی تعلقات کو دفاعی شراکت داری تک لے جانے سے اتفاق کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان نئی دہلی میں وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ۔کل شام قومی راجدہانی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجی امور کی وزارت کیسکریٹری ارون کمار چٹرجی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو سمجھوتوں اور 5مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلا سمجھوتہ باہمی دفاعی شراکت داری کے قیام سے متعلق ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے ایک نظیر شدہ سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔سکریٹری موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں اپنے کاروبار کو دوگناکرکے 28 ارب ڈالر سالانہ کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی

July 15, 2025
برصغیر

دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری

July 15, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم جاری | 35لاکھ ہٹائے جائیں گے ایس آئی آر کے تحت اب تک 83.66فیصد فارم حاصل

July 15, 2025
برصغیر

اوڈیشہ میں طالبہ کی خودسوزی پر سیاسی طوفان، 17جولائی کو ریاست گیر بند کا اعلان

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?