Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ہندوستان اور فرانس کے مابین دو طرفہ تعلقات جائزہ

Towseef
Last updated: February 10, 2025 10:57 pm
Towseef
Share
16 Min Read
The Indian tricolour national flag is seen flying above the Mantralaya state secretariat building in Mumbai on September 27, 2012. AFP PHOTO/ INDRANIL MUKHERJEE (Photo credit should read INDRANIL MUKHERJEE/AFP/GettyImages)
SHARE

پی آئی بی

ہندوستان اور فرانس کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار اسٹریٹجک پارٹنرشپ (ایس پی) ہے، جس میں اسٹریٹجک جزو پر مشتمل دو طرفہ تعاون کے تمام پہلو شامل ہیں۔ 26 جنوری 1998 کو شروع کی گئی ہندوستان کی پہلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے مضبوط اور بہتر دو طرفہ تعاون کی طرف متوجہ ہوکر اپنی متعلقہ اسٹریٹجک آزادی کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے بنیادی وژن کو مجسم کیا۔ دفاع اور سلامتی، سول جوہری معاملات اور خلاء اس اسٹریٹجک تعاون کے بنیادی ستون ہیں اور اب اس میں مضبوط ہند۔بحرالکاہل جز بھی شامل ہو گیا ہے۔ حال کےبرسوں میں شراکت داری کا دائرہ بڑھا ہے جس میں بحری سیکیورٹی، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور ایڈوانس کمپیوٹنگ، انسداد دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید اور پائیدار ترقی اور پیش رفت شامل ہیں۔ ہندوستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی بنیاد ہماری مشترکہ جمہوری اقدار، عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعہ کے طور پر کثیرجہتی پر یقین، بین الاقوامی قانون کا احترام، مضبوط اقتصادی، ثقافتی، علمی اور لوگوں کے درمیان تعلقات پر مبنی ہے۔ سال 2023 میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 25 سال مکمل ہوئے، جب وزیر اعظم مودی نےفرانس کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے 13 سرکاری دورہ کیااور دونوں فریق نے اگلے 25 سالوں کے لیے نصاب مقرر کرتے ہوئےہورائزن 2047′ کا روڈ میپ اپنایا، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور ہندوستان کی آزادی کے سو سال کی یادگار ثابت ہوگا۔

اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلے : دونوں رہنماؤں نے کثیرجہتی سربراہ اجلاس کے مواقع کا باقاعدگی سے ملاقات کرنے کے لیے استعمال کیا اور دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر ہورائزن 2047 روڈ میپ، کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس پر دونوں فریق کے درمیان جولائی 2023 میں اتفاق ہوا تھا۔ 14 جون 2024 کو وزیر اعظم مودی نے اٹلی میں G7 سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر میکرون کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں فریق کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی تبادلے ہوئے ہیں، جس میں دو طرفہ مسائل اور باہمی عالمی خدشات پر بات چیت ہوئی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے اسٹریٹجک ہم آہنگی کی عکاسی کرتے ہیں۔26 جنوری 2024 کو، وزیر خارجہ نے فرانس کے اس وقت کے وزیر خارجہ جناباسٹیفن سیجورن سے ملاقات کی اور کئی علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 24 اکتوبر 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور IMF کی سالانہ میٹنگ 2024 کے موقع پر فرانس کے وزیر اقتصادیات، مالیات اور صنعت جناب انٹوئن آرمنڈ سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت، تجارت اور صنعت مسٹر جتن پرساد نے 25 اکتوبر 2024 کو برازیل میں G20 تجارت اور صنعتی وزراء کے اجلاس کے موقع پر فرانس کی وزیر مندوب برائے خارجہ تجارت محترمہ سوفی پرائماس سے ملاقات کی۔

دفاعی تعاون: ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط اور پائیداردفاعی شراکت داری ہے جس میں بڑھتاہوا ‘آتمنیربھرتا عنصر بڑھ رہا ہے۔ دونوں فریق کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ سالانہ دفاعی ڈائیلاگ (وزیر دفاع کی سطح) اور دفاعی تعاون سے متعلق اعلی کمیٹی (سیکرٹری سطح) کے تحت لیا جاتا ہے۔ ہندوستان اور فرانس کی مشترکہ دفاعی مشقوں کا دائرہ وسعت اور پیچیدگی کے لحاظ سے پچھلے کچھ سالوں میں بڑھا ہے۔ ہندوستان اور فرانس کے درمیان آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات کا 20 واں ایڈیشن7 اور 8 نومبر 2024 کو دہلی میں منعقد ہوا۔ بحریہ سے بحریہ کے عملے کے مذاکرات کا 17 واں دور 6 اور 7 فروری 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ دو طرفہ فوجی مشق۔ شکتی 2024 بھارت کے عمروئی، میگھالیہ میں 13 سے 26 مئی 2024 تک منعقد ہوئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب مشق میں فضائیہ اور بحریہ کے مشاہدین کی شرکت نظر آئی۔ بحری مشق ورون 2024 کا سمندری مرحلہ 2 سے 5 ستمبر 24 تک فرانس کے ٹولونکے ساحل پر منعقد ہوا۔مشق ورون 2024میں حصہ لینے کے لیے 1 سے 4 ستمبر 2024 تکاسٹریس (فرانس) میں IN P8I (بحری گشتی اور حفاظتی ہوائی جہاز) کو تعینات کیا گیا تھا۔ فرانسیسی ایئر کرافٹ اٹلانٹک 2نے وشاکھاپٹنم کے ساحل سے دور کثیر جہتی مشق میلن 2024 میں حصہ لیا۔ہندوستان اور فرانس کےدرمیان 26 جنوری2024کوڈیفنس اسپیس پارٹنرشپ کوگہراکرنےپرارادےکے خط (LoI) پردستخط کیے گئے، جو دفاع کے ساتھ ساتھ خلا کے میدان میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کا ثبوت ہے۔

سہ فریقی تعاون : ہندوستان اور فرانس کا تیسرے ممالک کے ساتھ مضبوط تعاون جاری ہے جس میں بالترتیب آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سہ فریقی ادارہ جاتی تبادلے شامل ہیں۔ تیسری ہندوستان۔فرانس۔آسٹریلیا سہ فریقی فوکل پوائنٹس میٹنگ 19 جون 2024 کو ہوئی اور دوسری ہندوستان۔فرانس۔متحدہ عرب امارات سہ فریقی فوکل پوائنٹس میٹنگ 9 جولائی 2024 کو ہوئی۔
خلائی تعاون : ہندوستان اور فرانس کا خلا کے میدان میںISRO اور فرانسیسی خلائی ایجنسی، ‘Centre National d’EtudesSpatiales’ (CNES)کے درمیان ساٹھ سال سے زیادہ عرصے سے تعاون کی بھرپور تاریخ ہے۔ فرانس ہندوستانی خلائی پروگرام کے لیے اجزاء اور آلات کا ایک بڑا فراہم کنندہ ہے۔ جاری تعاون کی سرگرمیوں میں مشترکہ سیٹلائٹ مشن ترشنا، میری ٹائم ڈومین آگاہی کا نظام، پے لوڈ رہائش، گراؤنڈ اسٹیشن سپورٹ، انسانی خلائی پرواز اور پیشہ ورانہ تبادلہ شامل ہیں۔ دوسرا ہندوستان۔فرانس اسٹریٹجک اسپیس ڈائیلاگ 04 مارچ 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس کی قیادت ہندوستان کی طرف سے خارجہ سکریٹری جناب ونے کواترا اور فرانس کی طرف سے یورپ اور خارجہ امور کی وزارت کی سکریٹری جنرل محترمہ این میری ڈیسکوٹس نے کی۔

خلائی شعبے میں تعاون :ہندوستان اور فرانس کےپاس سائبر تعاون اور متعلقہ معاملات پر بات چیت کےلیےسائبرڈائیلاگکاطریقہ کارہے۔
انسداد دہشت گردی پر تعاون : ہندوستان اور فرانس کے درمیان اقوام متحدہ کے فورمز سمیت تمام شکلوں اور مظاہر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے متعلق موضوعات پر مضبوط تعاون ہے۔ انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کی 16ویں میٹنگ جنوری 2024 میں پیرسمیں منعقد ہوئی۔

شہری جوہری توانائی میں باہمی تعاون : ہندوستان اور فرانس نے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال پر باہمی تعاون ہے، خصوصا جیتاپور جوہری پاور پلانٹ منصوبے کے حوالے سے۔ ہندوستان- فرانس اسٹریٹجک مذاکرات کے فریم ورک کے تحت جوہری توانائی سے متعلق خصوصی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس 20 جنوری 2025 کو منعقد ہوا۔ جس میں دونوں فریقوں نے کم اور متوسط درجے کی توانائی والے ماڈیولر ری ایکٹرز، یا اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز (SMR) اور ایڈوانسڈ ماڈیولر ری ایکٹرز (AMR) پر شراکت داری قائم کرنے کی غرص سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یورپی یونین کے اندر نیدرلینڈز، بیلجیئم، اٹلی اور جرمنی کے بعد ہندوستان، فرانس کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سال 2024 کے دوران مختلف اعلیٰ سطحی دوروں کے دوران ہونے واے مذاکرے کا مرکز تجارت، تکنیکی ترقی، توانائی کی سلامتی اور ثقافتی تبادلے رہے موضوع بحث رہے ہیں، جو باہمی اقتصادی ترقی اور عالمی قیادت کے لیے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ فرانس ہندوستان کو اپنی مصنوعات کے لیے ایک اہم بازار تصور کرتا ہے اور مشترکہ منصوبوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اور ہندوستان سے سرمایہ کاری کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

ہندوستان اور فرانس نے 2024میں اقتصادی سفارت کاری کے لیے پانچ اہم شعبوں کو ترجیح دی ہے:(اے) ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اختراعات کو فروغ(بی) صاف توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون(سی) تحقیق و ترقی، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، اور دفاع سمیت اہم ٹیکنالوجیز(ڈی) فرانس میں ہندوستان کی برآمدات کی حوصلہ افزائی(ای) عالمی سپلائی چین کی منتقلی کے اقدامات۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے فرانس میں کئی تقریبات منعقد کی گئیں۔

ڈیجیٹل شعبے میں باہمی تعاون : 29 جولائی 2023 میں وزیرِ اعظم کے دورۂ پیرس کے دوران، این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (NIPL) اور فرانس کی لائرا کلیکٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کا مقصد فرانس اور یورپ میں یونائیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) کو نافذ کرنا ہے۔ ادائیگی کا یہ نظام 26 جنوری 2024 کو صدر میکرون کے دورۂ ہندوستان کے دوران ایفل ٹاور پر فعال کیا گیا، جو فرانس میں UPI قبول کرنے والا پہلا تجارتی مقام بنا۔ بعد ازاں مورخہ 3 جولائی 2024 کو گیلریز لافائیت میں UPI ادائیگیوں کا آغاز کیا گیا۔ یہ ادائیگی کا آپشن جلد ہی فرانس بھر میں تمام گیلریز لافائیت اسٹورز میں دستیاب ہوگا۔ کھلی، آزاد، جمہوری اور جامع ڈیجیٹل معیشتوں اور ڈیجیٹل معاشرے کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کے نقطہ نظر پر مشترک یقین رکھتے ہوئے، ہندوستان اور فرانس نے انفراسٹرکچر (ہندوستان فرانس ڈھانچے) اور انفنیٹی (معلومات عامہ ٹیکنالوجی میں ہندوستان فرانس اختراعات) پلیٹ فارموں کے ذریعہ کثیر الجہتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔ مزید برآں، 2024 میں 45 فرانسیسی شہری خدمتگاروں کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) پر ایک نصف روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیاحت : 17 سے 19 ستمبر 2024 تک پیرس میں منعقد ہوئے انٹرنیشنل اینڈ فرنچ ٹریول مارکیٹ (IFTM) ٹاپ ریزا سیاحتی میلے میں ایک ’’ہندوستانی پویلین‘‘ قائم کیا گیا۔ اس میں کیرل، راجستھان، مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، اور اتر پردیش کے سیاحتی بورڈز کے ریاستی پویلین بھی شامل تھے۔

کلچرو ثقافت میں باہمی تعاون : سفارت خانہ کی طرف سے پورے سال پیرس اور فرانس کے دیگر اہم شہروں میں مقامی اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ساتھ ثقافتی تقریبات اور پروگراموں کے انعقاد کرائے گئے۔ سال کا نمایاں ترین موقع ’’نمستے فرانس 2023‘‘ تھا، جو ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستان کی وزارت ثقافت کے تعاون سے پیرس کے لا سین میوزیکل میں 6تا 9جولائی 2023منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر لوگاناتھن مورگن، وزیر مملکت برائے وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری اور وزارت اطلاعات و نشریات نے مئی 2023 میں 76ویں کان فلم فیسٹیول میں “ہندوستانی پویلین” کا افتتاح کیا۔ مئی 2023 میں فرانس کے جنوبی شہر سینٹ ٹروپیز کے تعاون سے ایک ہندوستانی فلم فیسٹول منعقد کیا گیا۔

جولائی 2023 میں وزیرِاعظم کے دورۂ فرانس کے دوران، انہوں نے پیرس کے قریب ہندوستانی سنت شاعر تھیرووَلوور کا مجسمہ نصب کرنے کا اعلان کیا۔ مورخہ 9 دسمبر 2023 کو، وزیرِاعظم کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے سفیر نے سرجی (Cergy) شہر کے فرانسوا میترانڈ پارک میںتھیرووَلوور کے مجسمے کی مشترکہ نقاب کشائی کی۔

اکتوبر 2023میں پیرس میں منعقدہ پہلا باہمی اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تسلسل کے طور پر ہندوستان۔فرانس نیلی معیشت اور سمندری گورننس پر فالو اپ مذاکرے کا انعقاد مورخہ 21 فروری 2024 کو نیتی آیوگ، نئی دہلی میں کیا گیا۔ جس میں ہندوستانی وفد کی قیادت نیتی آیوگ کے سی ای او، جناب بی وی آر سبھرامنیم نے کی، جبکہ فرانسیسی وفد کی قیادت پولر اور بحری امور کے سفیر، جناب اولیویہ پاور ڈرور نے کی۔ فریقین نے باہمی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا اور ان میں ہوئی پیش رفت کی نشاندہی کی۔

ماحولیات میں باہمی تعاون : ہندوستان۔فرانس مشترکہ ورکنگ گروپ برائے ماحولیات کا چوتھا اجلاس 10 جولائی 2024 کو منعقد ہوا۔ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع، اور آلودگی کے حوالے سے فریقین کے مابین باہمی تعاون کی وسعت کو یاد کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے نیلی معیشت پر مذاکرے کے تحت ساحلی ماحولیاتی نظام اور خدمات، سمندری و ساحلی منصوبہ بندی، اور ساحلی ماحولیات و ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون: دوسری مشترکہ سائنسی و ٹیکنالوجی کمیٹی کا اجلاس 18 جنوری 2024 کو منعقد ہوا۔ دوسری مشترکہ کمیٹی میٹنگ میں عمومی لحاظ سے درج ذیل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا. سیکریٹری، ڈی ایس ٹی کی قیادت میں وفد نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے فرانسیسی اداروں کے ساتھ مختلف باہمی ملاقاتیں کیں اور 25 اپریل 2024 کو پیرس میں سی ای ایف آئی پی آر اے (ہند-فرانسیسی مرکز برائے فروغ اعلیٰ تحقیق) کی گورننگ باڈی کے37ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ اجلاس کے دوران، دونوں فریقوں میں سے ہر ایک نے 0.45 ملین یورو فنڈنگ میں اضافہ کیا، جس سے دو طرفہ مرکز کے لیے مجموعی سالانہ فنڈنگ 4 ملین یورو تک پہنچ گئی۔

گورننگ بورڈ نے ایک اور نتیجے کو منظوری دی، جسے صحت کے مسائل پر ہند۔فرانس ورچوئل نوڈ (ILBS-INSERM) ) نے لاؤنچ کیا تھا، جس کا بجٹ تین سال کے لیے سالانہ 35لاکھ روپے (39,000 یورو) مقرر کیا گیا ہے۔ اس پہل کے تحت دونوں فریقوں نے ہند۔فرانسیسی نوڈ ’’لیور اینڈ میٹابولک ڈیزیز نیٹ ورک (InFLiMeN)‘‘کا لاؤنچ کیا، جس کا افتتاح معزز وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مورخہ 04 جولائی 2024 کو انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیئری سائنسز (ILBS)، نئی دہلی میں کیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

کالممضامین

فاضل شفیع کاافسانوی مجموعہ ’’گردِشبِ خیال‘‘ تبصرہ

July 11, 2025
کالممضامین

’’حسن تغزل‘‘ کا حسین شاعر سید خورشید کاظمی مختصر خاکہ

July 11, 2025
کالممضامین

! ’’ناول۔1984‘‘ ایک خوفناک مستقبل کی تصویر اجمالی جائزہ

July 11, 2025
کالممضامین

نوبل انعام۔ ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی؟ دنیائے عالم

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?