نئی دہلی//آسٹریلیا کے سب سے جارح بلے باز اوپنر ڈیوڈ وارنر ہندستانی گیند بازوں خاص طور اسپنروں کا سامنا کرنے کے لیے بری طرح جدوجہد کررہے ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ وہ جلد ہی ایک بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں۔دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک اوپنر سمجھے جانے والے وارنر نے موجودہ سیریز میں چھ اننگز میں 38، 10، 33، 17، 19 اور 14 کے معمولی اسکور بنائے ہیں۔وارنر نے اس سیریز میں 21.83 کی اوسط سے صرف 131 رنز بنائے ہیں جو ان کی شہرت کے مطابق نہیں ہیں۔ہندستان کے خلاف سیریز سے پہلے اگر پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی ہوم سیریز کو دیکھا جائے تو وارنر نے 32، 12، 144، 113 اور 55 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں وارنر کے بلے سے سات، 16، 35، 130 اور 179 کے اسکور نکلے تھے ۔وارنر کافی بلند شہرت کے ساتھ اس ہندوستان دورے میں آئے تھے لیکن تین ٹسٹ میچوں میں ہندوستانی اسپنروں نے اس افسانوی بلے باز کو اس قدر باندھا ہے کہ ان کے بلے سے رنز نکلنے مشکل ہو گئے ہیں۔آف اسپنر روی چندرن اشون نے وارنر کو سیریز میں تین بار اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے دو بار اپنا شکار بنایا ہے ۔اشون اب تک وارنر کو اپنے کیریئر میں کل پانچ بار آؤٹ کر چکے ہیں۔رانچی میں ڈرا ختم ہوئے تیسرے ٹیسٹ میں وارنر کو جڈیجہ نے دونوں اننگز میں آؤٹ کیا جبکہ بنگلور میں دوسرے ٹیسٹ میں اشون نے وارنر کو دونوں اننگز میں اپنا شکار بنایا۔ پنے میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فاسٹ بولر امیش یادو نے اور دوسری اننگز میں اشون نے وارنر کو آؤٹ کیا تھا۔وارنر نے اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 63 میچوں میں 47.71 کی اوسط سے 5392 رنز بنائے ہیں جن میں 18 سنچری اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ان 18 سنچریوں میں وارنر کی 14 سنچری تو گھریلو میدانوں میں آئی ہیں جبکہ تین دیگر سنچری جنوبی افریقہ میں بنی ہیں جہاں پر کنڈیشنز آسٹریلیا جیسی ہیں۔ان کی ایک دوسری سنچری دبئی میں پاکستان کے خلاف 2014 میں بنی تھی۔وارنر کا ہندستان ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ میں 30 سے [؟][؟]بھی کم کا اوسط ہے ۔