کارڈف/ نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے اپنے آخری پریکٹس میچ میں منگل کے روز بنگلہ دیش کے خلاف اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کرے گی تاکہ ٹورنامنٹ میں وہ بلند اعتماد کے ساتھ اتر سکے ۔ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اگرچہ اپنے گزشتہ پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی کارکردگی شرمناک رہی تھی اور ٹیم 39.2 اوور میں مشکل سے 179 رن ہی بنا سکی تھی۔ اس میچ میں کیوی ٹیم نے اسے 77 گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ہندوستان کا بلے بازی آرڈر اس میچ میں فلاپ رہا اور روہت شرما اور شکھر دھون کی اسٹار اوپننگ جوڑی کل تین رنوں کا ہی اضافہ کر سکی جبکہ دونوں اوپنروں پر ٹیم کو اچھی شروعات دلانے کی سب سے اہم ذمہ داری ہے ۔ وہیں خود پہلی بار عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر رہے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بھی 24 گیندوں میں 18 رن ہی بنا سکے ۔وہیں ایک بار پھر چوتھے نمبر کی پہیلی ہندوستانی ٹیم سلجھا نہیں سکی اور لوکیش راہل اس آرڈر پر چھ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 30 رنوں کی اننگز کھیل کر وکٹ پر ٹکنے کی کچھ جرات دکھائی جبکہ نچلے آرڈر پر آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بلے سے سب سے زیادہ کامیاب رہے جنہوں نے 50 گیندوں میں 54 رن بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انگلینڈ کی مشکل پچوں پر ٹکنے کی ہمت دکھائیں۔ ہندوستانی بلے بازوں کے لیے خود کو یہاں ثابت کرنا بھی ضروری ہوگا ۔اس کی اس سے قبل آئی پی ایل میں بھی بہت اچھی کارکردگی رہی تھی۔ دھون، روہت اور وراٹ سب نے ٹوئنٹی 20 لیگ میں بلے سے کافی متاثر کیا تھا۔خود وراٹ نے کہا تھا کہ یہ سب سے چیلنجنگ عالمی کپ ہوگا جس میں کوئی بھی ٹیم اپنے دن، بڑا الٹ پھیر کر سکتی ہے ، اس سے پہلے 1992 کی چیمپئن پاکستان اور پہلی بار عالمی کپ میں فیصلہ افغانستان کے درمیان پریکٹس میچ چونکانے والا رہا تھا جس میں افغان ٹیم نے جیت حاصل کرکے بڑا الٹ پھیر کیا تھا۔ہندوستانی ٹیم کے دو کھلاڑی کیدار جادھو اور آل راؤنڈر وجے شنکر کو احتیاطاً اس میچ سے باہر رکھا گیا تھا جو فی الحال فٹنس کے مسائل سے دو چار ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ میں چوٹ لگا بیٹھے شنکر اور جادھو کو بنگلہ دیش کے خلاف موقع ملتا ہے یا نہیں۔وہیں انگلینڈ کی پچیں کسی بھی ٹیم کے لیے چیلنجنگ ہیں، ایسے میں ہندوستانی گیند بازوں کو بھی اس پر خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم ٹورنامنٹ سے پہلے تیاری اور یہاں کی پچوں کو سمجھنے کا گیند بازوں کے پاس یہ آخری موقع بھی ہوگا۔ کرکٹ ماہرین نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس بار گیند بازوں کا کردار اہم رہے گا۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازوں بھونیشور کمار، جسپریت بمراھ، محمد سمیع اور پانڈیا کی کارکردگی پر سب کی نگاہیں رہیں گی۔