جموں//نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیخ مصطفیٰ کمال نے کشمیری شہری کو فوجی گاڑی کے آگے باندھنے کے صلے میں 53 آرآر کے میجرلیفٹیننٹ گگوئی کوچیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے دیئے گئے تمغہ ٔ تعریف پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اصل میں یہ جلدبازی میں اٹھایاگیاایک قدم تھا جس کامقصد سنگ بازوں سے سپاہیوں کوتحفظ فراہم کرناتھا۔انہوں نے کہاکہ مجھے ہرگزیہ یقین نہیں آتا کہ بھارت کی فوج اس طرح کاغیراخلاقی قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ فوج دنیابھرمیں ایک مہذب اورنظم وضبط کی پابندفوج مانی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جب جموں کشمیرآئے تھے توانہوں نے بھارتیہ افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھاکہ اگر بھارت کی فوج کوشہرہ خدمات کے لئے یہاں مامورکیاجاتاتواس طرح کی چیزیں ہرگزوجودمیں نہ آتیں۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعے کی ویڈیوکے شواہد بھی نہیں ہیں۔اوریہ صرف ایک گاڑی ہے جس پرایک شہری کوباندھاہوادکھاگیاہے جس سے صاف ظاہرہورہاہے کہ یہ سب ڈرامہ کشمیری لوگوں کوبے عزت کرنے کے لئے رچایاگیاہے ۔ مصطفے کمال نے ان خیالا تکااظہار جموں میں پارٹی کارکنان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔