Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

ہندوستانیوں کا خون بہانے والوں کے لیے کوئی بھی ٹھکانہ محفوظ نہیں:وزیر اعظم مودی

KU Admin
Last updated: June 24, 2025 7:40 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی /وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے 2 عظیم رہنماؤں نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی بات چیت کی صد سالہ تقریب کے افتتاحی پروگرام میں حصہ لیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ’آپریشن سندور‘ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ہندوستان نے 22 منٹ میں دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ وزیر اعظم مودی کے مطابق دنیا نے حال ہی میں یہ بھی دیکھا ہے کہ ہندوستان کی طاقت کیا ہے۔ ’آپریشن سندور‘ نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت پالیسی کو دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے۔ ہم نے دکھا دیا ہے کہ ہندوستانیوں کا خون بہانے والوں کے لیے کوئی بھی ٹھکانہ محفوظ نہیں ہے۔ آج کا ہندوستان قومی مفاد میں جو بھی بہتر ہے اس کے حساب سے قدم اٹھاتا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’آج یہ احاطہ ملک کی تاریخ کے بے مثال واقعہ کو یاد کرنے کا گواہ بن رہا ہے۔ ایک ایسا تاریخی واقعہ جس نے نہ صرف ہماری آزادی کی تحریک کو نئی سمت دی، بلکہ آزادی کے مقاصد کو بھی نئی معنویت دی۔ 100 سال قبل نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کی وہ ملاقات آج بھی اتنی ہی متاثر کن اور متعلقہ ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’100 سال قبل کی وہ ملاقات جو سماجی ہم آہنگی اور ترقی یافتہ ہندوستان کے مجموعی مقاصد کے لیے آج بھی توانائی کا ذریعہ ہے۔ اس تاریخی موقع پر میں نارائن گرو کو سلام کرتا ہوں اور مہاتما گاندھی جی کو بھی اپنا خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
وزیر اعظم مودی کے مطابق نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ جو لوگ ملک اور سماج کی خدمات کے عزائم کے ساتھ کام کرتے ہیں، نارائن گرو ان کے لیے ایک روشن مینارہ کی طرح ہیں۔ آپ تمام لوگ بخوبی واقف ہیں کہ سماج کے استحصال شدہ، متاثرہ اور پسماندہ طبقات سے میرا کیا رشتہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جب میں سماج کے پسماندہ طبقات کے لیے فیصلہ لیتا ہوں تو میں گرو دیو کو ضرور یاد کرتا ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ’’ہندوستان کی خاصیت رہی ہے کہ جب بھی ہمارا ملک مشکلوں کے بھنور میں پھنستا ہے تو کوئی نہ کوئی عظیم شخصیت ملک کے کسی نہ کسی کونے میں جنم لیکر سماج کو نئی راہ دکھاتے ہیں۔ کوئی معاشرہ کی روحانی ترقی کے لیے کام کرتا ہے تو کوئی سماجی شعبہ میں سماجی اصلاحات کو جلا بخشتا ہے۔ نارائن گرو ایسے ہی مہان سنت تھے۔‘‘

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی

July 1, 2025
تازہ ترین

چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

July 1, 2025
تازہ ترینکشمیر

ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک

July 1, 2025
تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?