سرینگر ؍/30اپریل ؍نوجوانوں میں کھیلوںکی صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کیلئے ایس ایس پی ہندواڑہ غلام جیلانی وانی نے ہندواڑہ میں ٹی20کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنمنٹ میںہندواڑہ کے مختلف علاقوں کی 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ایل سی سی لنگیٹ اور ریڈ بیکس لنگیٹ کے درمیان کھیلا گیا ،ڈی او لنگیٹ جناب جان محمد افتتاحی میچ میں موجود رہے۔ ٹورنمنٹ کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا مقصود ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں۔