سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ شمالی کشمیر کا جو طالب علم لاپتہ ہوا تھا اس کو ممبئی سے بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ عاصم ڈار ، ساکنہ لچھی پورہ ہندوارہ ، جو جی ایل بجاج انسٹی چیوٹ گریٹر نوئڈاکا طالب ہے، لاپتہ ہوا تھا اور اُس کو ممبئی سے بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عاصم کو بسلامت گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے۔