کپوارہ//کسی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں وہا ں کی بہترسڑکو ں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے تاہم کرالہ پورہ گزریال سڑک کی خستہ حالی کے خلاف مقامی لوگو ں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے فوری طور اقدامات کئے جائیںاس دوران معمولی بارشو ں کے نتیجے میں ہندوارہ ویلگام سڑک تلواری کے مقام پر دو بارہ ڈھ جانے سے رامحال کے درجنو ں علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق کرالہ پورہ سے گزریال تک 4کلو میٹر کی سڑک مکمل طور خستہ حال ہو چکی ہے اور اب یہ سڑک جگہ جگہ گہرے کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے لیکن سڑک کو ٹھیک کرنے میں محکمہ تعمیرات عامہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگو ں نے مطابق مذکورہ سڑک پر گزشتہ 3سالو ں کے دوران میگڈم نہیں بچھا یا گیا اور یہ سڑک دردسن ،ریشی گنڈ اور گزریال کے مقا مات پر پوری طرح سے تباہ ہوگئی اور اب سے سڑک پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں رہ گئی ہے ۔منگل کو لوگو ں نے اس بات کو لیکر سخت احتجاج کیا کہ3سال گزر جانے کے با وجود بھی اس سڑک پر میگڈم نہیںبچھا یا گیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ سے لیکر گزریال تک اس سڑک کا ڈرینج سسٹم بھی اب ناکارہ ہو چکا ہے جبکہ کئی مقامات پر پانی کی نکاسی کے لئے سڑک کو ڈرینج سسٹم نہیں ہے اور اب یہ سڑک بارشو ں کے دوران کرالہ پورہ سے گزریال تک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے اور اس دوران گا ڑیو ں کے ڈرائیورو ں کو چلنے میں اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے کہ انہیں کہا ں سے چلنا ہے ۔بارشو ں کے دوران لوگو ں کے عبور و مرور میں بھی مشکلات پیدا ہوتے ہیں ۔دردسن ،ریشی گنڈ ،وارسن اور گزریال کے لوگو ں نے الزام لاگایا کہ گزشتہ 2سالو ں کے دوران انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام سے بھی سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے رجو ع کیا لیکن تاحال سڑک کوٹھیک کرنے میں اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔اس دوران منگل کو ہندوارہ ویلگام سڑک تلواری کے مقام پر دو بارہ ڈھ جانے سے گا ڑیو ں کی نقل و حرکت متاثر ہو گئی ۔رامحال کے درجنو ں علاقوں جن میں ویلگام ،منزگام ،تارت پورہ ،ڈھامہ ،پنجواہ ،لیلم ،ہر ڈونہ ،ڈولی پورہ سمیت دیگر علاقہ شامل ہیں ے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ہندوارہ ویلگام کی سڑک پر تلواری کے مقام پر ایک سر بند کی تعمیر جاری ہے اور اس سربند کی گہری کھدائی سے اس سڑک پر پہلے شگاف پڑ گئے اور بعد میں یہ سڑک بارشو ں کے دوران آہستہ آہستہ دھنس گئی جس کے نتیجے میں حالیہ بارشو ں کے دوران سڑک کا ایک حصہ مکمل طور ڈھ گیا ۔