کپوارہ//اشرف چراغ ہندوارہ پولیس نے دو بد نام زمانہ منشیات سمگلرو ں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے اننت ناگ (اسلام آ باد) سب جیل منتقل کیا ۔عاشق حسین گنائی اور اشفاق احمد میر ساکنان ہندوارہ کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عاشق حسین بد نام زمانہ منشیات سمگلر ہے اور کئی سالو ں سے علاقے میں منشیات سپلائی کر رہا تھا ۔اور پولیس نے اب تک مذکورہ سمگلر کے خلاف کئی کیس بھی درج کئے ہیں تاہم وہ پولیس کی گرفتاری سے کئی بار بچ نکلا ۔ پولیس نے کہا کہ منشیات کے دھندے پر روک لگانے کے لئے دو نو ں گرفتار کئے ملزمو ں پر پبلک سیفٹی ایک عائد کرنا نا گزیر بن گیا تھا ۔سب ڈویژنل پولیس آ فیسر ہندوارہ شبیر احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ایسے اقدامات کرنے سے پولیس نے اپنا رول نبھایا اور عوام کو ان کامو ں میں پولیس کو ہر ممکن مدد کرنے چایئے ۔انہو ں نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی۔