کپوارہ/اشرف چراغ / پولیس نے ہندوارہ علاقہ میں 2ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس سپر انٹنڈنٹ ہندوارہ شیما نبی کا کہنا ہے کہ فورسز کی مشترکہ ٹیم نے 4اگست کو ہندوارہ میں 3ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران گرفتار کئے گئے ملی ٹینٹوں کی نشاندہی پر علاقہ میں ملی ٹنٹ سرگرمیو ں کو انجام دینے کے لئے مزید 2 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ یہ کارروائی پولیس ،21آر آر اور92بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے انجام دی۔انکی شناخت اعجاز احمد بٹ عرف ہلال ساکن ہم پورہ اور نصیر احمد میر ساکن سگی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملی ٹینٹوں کے خلاف پولیس تھانہ ہندوارہ میں کیس زیر نمبر 213/2022درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ان کے قبضے سے 2پستول ،4میگزین اور58 روانڈ اور6دستی بم بر آمد کئے گئے ۔