کپوارہ// ہندوارہ پولیس نے ایک عوامی جانکاری مہم کے سلسلے میںجمعہ کو سب ڈویژنل پولیس آ فیسر شبیر احمد خان نے پولیس تھانہ قلم آ باد ماور میں ایک عوامی رابطہ مہم شروع کی جس میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے لوگو ں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شبیر خان نے لوگو ں سے کہا کہ افواہ پر کان نہ دھریں جبکہ ایسے واقعات کے خلاف لوگو ں اور پولیس کو متحرک ہو نا چاہئے تاکہ ان واقعات کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ایس ڈی پی او ہندوارہ نے لوگو ں سے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں گیسو تراشنے کا واقعہ پیش آ یا تو پولیس لوگو ں کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔