سرینگر /پولیس کی طرف سے سنیچر کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوار پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 1کلو 856گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیاہے۔
پولیس بیان کے مطابق بر اری پورہ کراسنگ کے نزدیک ہندوارہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سومو گاڑی کو روک کر اس میں سوار ارشاد احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکنہ آہگام زچلڈارہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ایک کلو 856گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سومو گاڑی میں سوار اور ایک منشیات فروش جس کی شناخت محمد یاسین ڈار ولد مجنون ڈار ساکنہ آہگام زچلڈارہ کے بطور ہوئی ہے ،نے راہِ فرار اختیار کی تاہم مفرور شخص کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 161/2019کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کے دشمن ہیں لہذا ایسے عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔