سرینگر/پولیس کی جانب سے سنیچر کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہندوارہ میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق چوگل ہندوارہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران مشتاق احمد پیر ولد عبدالاحد ساکنہ کالمونہ ہندوارہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے سیل شدہ پالتھین لفافہ میں چھپائی گئی 750گرام ہیروین برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
پولیس بیان کے مطابق آفیسران نے موقع پرہی منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر ایک سینٹر و کار کو بھی تحویل میں لے لیا ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 188/2019کے تحت پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔