کپوارہ/اشرف چراغ/ ہم پورہ ہندوارہ میںفورسز نے آپریشن کے دوران ایک مقامی جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ہم پورہ ہندوارہ میں پیر کی صبح 30آر آر ،92بٹالین سی آر پی ایف ،ایس او جی ہندوارہ نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران ایک مقامی جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار جنگجو کی شناخت وقار احمد ملک ولد عبدالرحمان ساکن چیک تلواری ہندوارہ کے بطور ہوئی ۔ اسکی تحویل سے اے کے47رائفل،613گولیاں ،ایک یو بی جی ایل اور ایک بیگ ضبط کیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس بھی درج کیا ہے۔