سرینگر//پولیس نے جمعرات کو کہا کہ جو اے کے47بندوق ونگام ہندوارہ حملے میں سی آر پی ایف اہلکار سے چھینی گئی تھی وہ نصیر الدین لون نامی لشکر کمانڈر سے بر آمد کی گئی ہے جو گذشتہ روز ہندوارہ علاقے میں ہی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گونی پورہ ہندوارہ میں ہوئی جھڑپ میں جو لشکر کمانڈر مارا گیا، سی آر پی ایف اہلکار سے چھینی گئی رائفل اُسی کی تحویل سے بر آمد کی گئی ہے۔
اس سے قبل آئی جی کشمیر نے کہا تھا کہ لون سوپور اور ہندوارہ میں چھ فورسز اہلکاروں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔