اشرف چراغ
کپوارہ //جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ہندوارہ پولیس نے اس ممنوعہ تنظیم ایک رکن محمد امین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن گونی پورہ کے گھر کی تلاشی لی۔یہ تلاشی ایف آئی آر نمبر 29/2019 U/S 10, 13 ULA(P)ایکٹ کے سلسلے میں لی گئی، جو پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں درج کی گئی تھی۔تلاشی مناسب قانونی طریقہ کار کے بعد کی گئی اور اس کا مقصد مجرمانہ مواد، دستاویزات، الیکٹرانک آلات یا کسی بھی ایسے شواہد کا پردہ فاش کرنا تھا جو ممنوعہ تنظیم کے ساتھ جاری غیر قانونی سرگرمیوں یا وابستگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ہندوارہ پولیس نے کہا کہ وہ کالعدم تنظیموں کے نظریے کی حمایت یا اس کی تشہیر میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔