سرینگر/شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جمعہ کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے مقام کے آس پاس فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شہری کی شناخت وسیم احمد میر ولد محمد اکبر میر ساکنہ سگی پورہ، کے طور ہوئی ہے۔
وسیم کو زخمی حالت میں ہندوارہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل بابا گنڈ نامی گائوں میں جنگجوئوں کے ساتھ معرکہ آرائی کے مقام پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس کے دوران کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔