·سرینگر//پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اُنہوں نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جنگجوﺅں کا ایک نیٹ ورک فاش کرکے جنگجوﺅں کے تین معاونین کو گرفتار کیا اور اُن کی تحویل سے 21کلو گرام ہیروئن اورایک کروڑ34لاکھ روپے نقد بر آمد کئے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عبد المومن پیر، اسلام الحق پیر ساکنانِ واسکورہ ہندوارہ اور افتخار اندرابی ساکن لاری بل راجوار، ہندوارہ کے طور کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔