عظمیٰ نیوزسروس
کپوارہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیراحمدمیرنےپیرکوفوڈبزنسآپریٹرس کوفوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈقانون کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر93000روپے کاجرمانہ عائد کیا۔جرمانہ سب ڈویژن ہندوارہ میں غلط کار تاجروں پرغیرمعیاری خوراک کی اشیاء بیچنے پرعائد کیاگیا۔حاکم نے انہیں متنبہ کیا کہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اگرانہوں نے مستقبل میں پھر کبھی فوڈسیفٹی اینڈ سٹینڈارڈایکٹ کی خلاف ورزی کی۔