سرینگر/ہزاروں لوگوں نے سوموار کو سوپور میں اُس جاں بحق جنگجو کی آخری رسومات میں حصہ لیا جو ہندوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں فورسز کے ساتھ طویل معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوا تھا۔
اشفاق مجید میر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کا کمانڈر تھا۔
اشفاق اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ بابا گنڈ نامی گائوں میں پانچ فورسز اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد جاں بحق ہو اتھا۔
اس معرکہ کے دوران ایک عام شہری بھی جاں بحق ہوا جبکہ فورسز کارروائی میں آٹھ رہائشی مکانوں اور تین گائو خانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق سوپور کے بریٹھ کلان علاقے میں ہزاروں لوگوں نے اشفاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کی لاش گذشہ رات لواحقین کے حوالے کی گئی تھی۔
دریں اثناء سوپور اور رفیع آباد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہے۔