سرینگر/شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جمعہ کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران سی آر پی ایف کے ایک آفیسر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ہلاک شدگان میں د سی آر پی ایف اہلکار اور دو ایس او جی اہلکار شامل ہیں۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق طرفین کے مابین جب بابا گنڈ نامی گائوں میں فائرنگ رک گئی تو فورسز کی ایک پارٹی جونہی دو جاں بحق جنگجوئوں کی لاشیں اٹھانے کیلئے آگے بڑی تو ایک جنگجو ،جس کو مردہ سمجھا گیا تھا، اچانک اُٹھ کھڑا ہوا اور فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف آفیسر سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر اور ایس او جی کا ایک اہلکار بعد میں دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کا علان جاری ہے۔ جی این ایس نے ہلاک شدہ سی آر پی ایف آفیسر کی شناخت پنٹو اور پولیس اہلکار کی شناخت ایس او جی ہندوارہ سے وابستہ نصیر احمد کے طور کی ہے۔
اس کے بعد طرفین میں گولیاں کا شدید تبادلہ جاری رہا ہے جس کے دوران ایک اور سی آر پی ایف اہلکار اور ایک ایس او جی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اس معرکہ کے مقام پر جھڑپوں کے دوران ایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔
اس کے علاوہ دو جنگجو بھی جاں بحق ہوگئے۔