ہندوارہ+سوپور// حزب ڈویژنل کمانڈراوراُسکے ساتھی کی یادمیں منگل کے روزہندوارہ اورسوپور کے کئی علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی۔ ہندوارہ، سوپور، لنگیٹ اورکرالہ گنڈقصبوں سمیت کئی علاقوں میں تمام بازاربندرہے جبکہ اس دوران بڑی تعدادمیں لوگوں بشمول مزاحمتی کارکنوں نے گلورہ ہندوارہ اوربراٹھ کلان سوپورجاکرپرویز احمدوانی اورنعیم احمدنجارکے غمزدہ کنبوں کیساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔دونوں جاں بحق عساکرکے ایصال ثواب کیلئے دونوں مقامات پردُعائیہ مجالس کااہتمام کیاگیا۔دونوں مقامی عساکرکی نعشوں کوسوموارکی شام آبائی علاقہ کے مقبروں میں سپردلحدکیاگیا۔منگل کے روزتعزیتی ہڑتال کے دوران سبھی متاثرہ قصبوں ودیہات میں مسافرٹرانسپورٹ متاثررہاجبکہ لوگوں کی آواجاہی بھی کافی کم دیکھی گئی ۔