بہرائچ//اترپردیش کے بہرائچ رپیڈیہا علاقے میں سرحدی سلامتی فورس (ایس ایس بی) کے جوانوں نے ہندستان میں دراندازی کے وقت میاں بیوی سمیت دو کشمیریوں کو گرفتار کیا ۔ تلاشی لینے کیلئے آنے جانے والوں میں سے پاکستان میں رہ رہے میاں بیوی اور دو دوسرے لوگوں کو پکڑ لیا گیا۔ پکڑے گئے چاروں افراد کے پاس سے کچھ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اسلام آباد سے کھٹمنڈو گئے اور پھر وہاں سے ہندوستان میںداخل ہونا چاہتے تھے۔پولیس سپرانٹنڈنٹ نے بتایا کہ آصف حسین لون نامی ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے ۔وہ سوپور بارہمولہ کا رہنے والا ہے ۔ لیکن دو سال پہلے پاکستان جاکر بس گیا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران آصف نے بتایا کہ تقریباً 15 دن پہلے وہ اپنی بیوی مریم اور کچھ دوسرے افراد کے ساتھ کھٹمنڈو گیا اور پھر وہاں سے رپیڈیھا بارڈر کے راستے ہندستان میں دراندازی کی فراق میں تھا۔ ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے پر ایس ایس بی کے جوانوں نے انہیں دبوچ لیا۔گرفتار لوگوں سے برآمد دستاویزات کی بھی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔