برمنگھم؍پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہندستان کے خلاف میچ کو لے کر ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے جب کہ خواہش ہے ہندستان کے خلاف میری باری سے پہلے ہی میچ ختم ہو جائے ۔ میگا ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں ہندستان سے میچ سے قبل ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہندستان کے خلاف تین ون ڈے میں ایک بار بھی باری نہیں ملی ہے ، خواہش ہے کہ اس بار بھی میری باری سے پہلے ہی میچ ختم ہو جائے گا ۔ ہندستان کے ساتھ میچ سے قبل پرسکون رہتے ہوئے پریکٹس میں مصروف ہیں کیونکہ بڑے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کا پراعتماد اور ذہنی طور پر پرسکون ہونا ضروری ہے ۔