Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہندستان کا عورتوں پر ظلم و جبر کرنیوالے ملکوں میں سرفہرست ہونا موجب شرم: راہل گاندھی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 26, 2018 8:49 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی//خواتین کے ساتھ ظلم و جبر کے حوالے سے ایک تازہ رپورٹ پر جس میں کہا گیا ہے کہ ہندستان عورتوں کے لئے انتہائی خطر ناک ملک ہے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو زد میں لیا اور کہا کہ یہ بات موجبِ شرم ہے کہ ہندستان خواتین کی آبروریزی اور ان پر تشدد کرنے والے افغانستان، شام اور سعودی عرب جیسے ملکوں میں سر فہرست ہے ۔ سوشل میڈیا پر مسٹر گاندھی نے کہا کہ ''ہمارے وزیر اعظم جہاں اپنے باغ میں چپ چاپ یوگ کا ویڈیو بنا رہے ہیں وہی عورتوں پر تشدد اور ان کی آبروریزی کے معاملات میں ہندستان افغانستان، شام اور سعودی عرب جیسے ملکوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے ۔ یہ ملک کے لئے کتنی شرم کی بات ہے ''۔  مسٹر گاندھی نے متعلقہ خبر کو بھی اپنے پوسٹ کا حصہ بنایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امور خواتین کے 550 ماہرین پر مشتمل تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق ہندستان عورتوں پر جنسی زیادتی کے معاملے میں انتہائی خطر ناک ملک ہے جہاں عورتوں کو زبردستی خادمہ، مزدور، جنسی غلام بننے کے علاوہ شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض ثقافتی روایات کے عورتوں پر پڑنے والے اثرات کے لحاظ سے بھی ہندستان دنیا کا ایک خطرناک ملک ہے ۔ان ثقافتی رسومات میں تیزاب پھینکنے کے واقعات، کم عمر کی شادیاں، اور جسمانی تشدد کے واقعات شامل ہیں ۔ قبل ازیں2011 کے ایک ایسے سروے میں ہندستان خطر ناک ملکوں کی فہرست میں چوتھے ا ور پاکستان تیسرے نمبر پر تھا جبکہ افغانستان سر فہرست تھا۔تازہ سروے میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے اور گزشتہ سات برسوں سے جنگ زدہ شام کو صحت عامہ تک محدود رسائی کے علاوہ جنسی اور غیر جنسی تشدد کی وجہ سے تیسرا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔ شامل فہرست اولین دس ممالک میں امریکہ بھی واحد مغربی ملک کے طور پرشامل ہے ۔ سروے میں شامل ایک امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ افغان خانہ جنگی اورتنازعات میں آنے والی شدت کی وجہ سے وہاں خواتین اور بچیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ اس لئے وہ اس حوالے سے دنیا کا دوسرا خطرناک ملک ہے ۔ افغانستان میں سلامتی کی ابتر صورتحال نے خواتین کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ۔ 2017سے جاری درون ملک جنگ میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اب طالبان کا قبضہ ہے ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین
بمنہ سرینگر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
تازہ ترین
سالانہ امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ
تازہ ترین
جموں میں بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، دو گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?