نئی دہلی//حکومت ہند نے پنجاب نشنل بینک (پی این بی )میں ہوئے گھپلے کے اصل ملزم نیرومودی کی حوالگی کے لئے برطانیہ کو خصوصی درخواست بھیجی ہے ۔نیرومودی کی برطانیہ سے حوالگی کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے بھیجی گئی ایک درخواست وزارت خارجہ کو موصول ہوئی ہے ۔وزیر مملکت برائے امورخارجہ جنرل (ریٹائر )وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ''یہ درخواست لندن میں ہندستانی ہائی کمیشن کو بھیجی گئی ہے جہاں سے یہ برطانوی حکام کو بھیجی جائیگی۔''انھوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ وزارت نے نیرومودی کا پاسپورٹ بھی منسوخ کردیاہے ۔وزیرموصوف نے کہاکہ اسکی اطلاع مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی )کو بھی دیدی گئی تھی تاکہ یہ انٹرپول کو منتقل کی جاسکے ۔اسکے بعد انٹرپول نے 29،جون کو دوریڈ کارنر نوٹس جاری کئے ۔تاہم ،انھوں نے کہاکہ وزارت خارجہ کے پاس نیرومودی کی سفری تفصیلات اور استعمال کئے گئے پاسپورٹ کا پتہ لگانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔یواین آئی۔