Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہم کدھر جارہے ہیں؟

Mir Ajaz
Last updated: March 30, 2024 3:56 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

بے شک آج جب ہم اپنے معاشرے کی کافی حد تک بگڑی ہوئی صورت حال پر نظر ڈالتے ہیں تو صورت حال افسوس ناک دکھائی دیتی ہے ،خاص طور ہماری نوجوان نسل جس تیزی کے ساتھ بے راہ روی پر گامزن ہے ،وہ دن بہ دن تشویشانک صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔۔کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی و تنزل میں اس کی نوجوان نسل کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے کیونکہ نوجوان نسل ہی قوم و معاشرہ کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے،مگر جب یہی نوجوان نسل بگڑ کر ذہنی و فکری غلامی میں مُبتلا ہو تووہ قوم یا معاشرہ ہر گز تباہی سے بچ نہیں سکتا ہے۔ہماری کشمیری نوجوان نسل نے جن بُرائیوں کو اپنا لیا ہے،اُن سے معاشرے میں آوارگی اور بے راہ روی عام ہوتی جارہی ہے۔،ہمارے معاشرتی نظام میں اس حد تک بگاڑ پیدا ہوچکا ہے کہ ہر طرف سے ہرسطح پر اور ہر معاملے میں انسانی قدروں کی پامالی ہورہی ہے۔پورا معاشرہ اخلاقی تنزل اور انحطاط کا طرف بڑھ رہا ہے۔اخلاق سوز رجحانات دن بہ دن فروغ پارہے ہیں اور شرافت و حیا داری کو خیر باد کرکے اخلاقی قدروں کو مسمار کیا جارہا ہے۔

 

ہر طرف تہذیبی جاحیت اور مغربی ثقافت کا بول بالا دکھائی دے رہا ہے اور نوجوان نسل اخلاقی تنزل کے پُر فریب راستوں پر روں دواں ہے۔بغور جائزہ لینے پر صاف دکھائی دیتا ہے کہ ہماری معاشرتی زندگی میں اس کے اثرات اب نمایاں ہورہے ہیں ۔گھروں ،محلوں ،بازاروں ،دفتروں ،کارخانوں ،تعلیمی اداروں ،تفریح گاہوں یہاں تک کہ عبادت گاہوں کے آس پاس بھی بے رہ روی ،آوارگی ،حیا سوزی اور اخلاق باختگی کا چلن جاری ہے اور تعجب کا مقام ہے کہ نام نہاد ترقی کے نام پر عام لوگوں میں خود غرضی ،بے ایمانی اور چھینا جھپٹی نے بھی جو اثرات مرتب کرڈالے ہیں ،اُس کے نتیجے میں اُن میں بے حسی اور بے عملی اس حد تک رَچ بس گئی ہے کہ وہ کھلے عام گناہ کا ارتکاب دیکھ کر بھی نابینا بن جاتے ہیں۔جس کی سب سے بڑی وجہ شائد وہی دولت ہے جو یہاں کے لوگوں کو آسانی سے حاصل ہوجاتی ہے۔حد سے زیادہ منافع خوری ،سرکاری رقومات میں لوٹ کھسوٹ ،رشوت ستانی ،ہیرا پھیری ،بد دیانتی ،بے ایمانی ،جھوٹ ،منشیات کے دھندے ،نقلی ادویات کی فروخت سے جو بہت زیادہ پیسہ حاصل کیا جارہا ہے وہ پیسہ حرام کاموں پر ہی صرَف ہورہا ہے۔ یہ قدرتی امر ہے کہ جس معاشرے میں بے ایمانی عام ہو،اُس میں بُرائیاں خود بخود جنم لیتی ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ جس معاشرے میں انصاف اور ایمان کا بنیادی جذبہ مفقود ہوجاتا ہے، اُس معاشرے میں فقط خرابیوں کو تقویت ملتی ہے۔اہلِ وادی اِنہی بُرائیوں اور خرابیوں کے باعث بہت تیزی کے ساتھ تہذیبی اور ثقافتی جارحیت کے شکنجے میں جارہی ہے۔ ظاہر ہے کہ معاشرے کا عروج و زوال اُس کے اجتماعی افعال کا مرہونِ منت ہوتا ہے اورعروج اُنہی کو نصیب ہوتا ہے جن کی فکرمیں بلندی ہوتی ہے ۔کشمیری قوم میں فکر کی بلندی ناپید ہورہی ہے جس کی ایک سبب رہنمائی کا فقدان بھی ہے۔رہنمائی کے فقدان سے جہاں کشمیریوں کی ملی حمیت مجروح ہوچکی ہے، وہیں معاشرے کے زیادہ تر لوگ خوف اور تساہل پسندی کے ساتھ ساتھ لذت پسندی کی خصلت ِ بَد میں مبتلا ہوئے ہیں،جس کے نتیجے میں وہ کسی بھی بُرائی یا خرابی کے خلاف آواز بلند کرنے سے بھی قاصر ہوچکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے یہاں چاروں سمت سے بے ہودہ کلچر اور لچر ثقافت کی یلغار ہے جو ہمارے معاشرے کو تباہی اور بربادی کی جانب دھکیل رہا ہے۔ایسا کیوں ہورہا ہے؟اس کو کسی کی کیا پڑی ہے کیونکہ لوگ لالچ میں گرفتا رہیںاور نام نہاد ترقی کے لئے سب کچھ گوارا کرلیتے ہیں،بُرائیوں کو دیکھ کر اُنہیں بُرا نہیں مانتے ہیں،بُرائیوں کے خلاف کوئی آواز نہیں اُٹھاتے ہیں اور نہ ہی اس کی مذمت کرتے ہیںاور اس طرح معاشرے میں پھیلی ہوئی تمام بُرائیوں کو فروغ دینے بلواسطہ یا بلا واسطہ اپنا بھر پور تعاون دے رہے ہیں اور اس بات بالکل غافل ہیں کہ ہم کدھر جارہے ہیں؟یاد رہے!انسان کا بے فکر ہونا کسی بھی صورت میں اچھی بات نہیںاورجوانسان مستقبل کی فکر نہیں کرتا ،وہ انسان نہیں حیوان ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?