کراچیمداحوں نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر وطن واپس لوٹنے والے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔اہل خانہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام اور مداحوں کی نچھاور کی گئی پھولوں کی پتیوں اور نعروں کی گونج میں مصباح الحق اور ان کی اہلیہ ایئرپورٹ کے ارائیول لاو¿نج سے باہر آئے۔پرجوش ہجوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ 'یہ میرے لیے اعزاز ہے'۔صحافیوں سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا، 'میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، ویسٹ انڈیز کی جیت میں ہمیشہ یاد رکھوں گا'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور پوری ٹیم کو جاتا ہے'۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مصباح الحق کا کہنا تھا، 'ہم نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جس کا دنیا کی باقی ٹیمیں صرف خواب دیکھتی ہیں'۔مصباح الحق نے کہا 'ایسی کامیابیاں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد فراہم کریں گی، ضروری ہے کہ ہم اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں'۔اس موقع پر سابق کپتان نے قوم کی دعاو¿ں اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 15 مئی کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس فتح کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹیم نے اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان اور کپتان مصباح الحق کو بھی یادگار انداز میں رخصت کیا تھا۔