جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین کی تعداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ “اپنی پارٹی خواتین کو سیاسی، سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کی حمایت کرتی ہے۔ ہم نے خواتین رہنماؤں کو خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قانون ساز اسمبلی اور پارلیمنٹ میں 33 فیصد سیاسی ریزرویشن کی حمایت کرتے ہیں۔