Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

! ہمیںدوسروں کے لئے جینا سیکھ لینا چاہئے | دیانت،محبت اور مروت انسانیت کی پہچان فہم و فراست

Towseef
Last updated: December 22, 2024 11:00 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

غازی سہیل خان

سوشل میڈیا پر ہمیں دنیا کے چپے چپے کے متعلق معلومات ہوتی ہیں کہ کون کہاں کس حال میں ہے،دنیا میں کون بھوکا پیاسا سویا اور کس نے لذیذ اور شاہانہ کھانا تناول کیا۔ وہ بھی معلوم ہوتا ہے،کس نے اپنا پانچواں حج اور ساتواں عمرہ مکمل کیا، اس کی بھی تفصیلات ہمیں دستیاب ہیں۔ کس نے کون سی اور کتنی مہنگی گاڑی خریدی سوشل میڈیا کی وساطت سے وہ بھی معلوم ہوہی جاتا ہے۔لیکن افسوس ہم عصر حاضر میں اپنے محلے اور گائوں کے لاچار اور بے بس و بے سہارا افراد کے حال سے اس قدر نابلد و ناآشنا ہیں کہ کوئی سانحہ ہونے کے بعد ہی ہم جاگ جاتے ہیں۔ بظاہر ہمارے سماج میں چند لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ظاہری طور بڑے آسودہ حال لگتے ہیں، اُن کا پوشاک بھی ہمیں اُن کے حال کے متعلق دھوکے میں رکھتا ہے لیکن ان کے اندرونی حالات انتہائی قابل رحم ہوتے ہیں ۔ یہ جو آئے روز مختلف قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں، یہ اصل میں، سماجی کارکنوں، سیاسی کھلاڑیوں، فلاحی تنظیموں اور مذہبی ٹھیکہ داروں کے منہ پر زور دار طما چے ہوتے ہیں ۔اس مادی دنیا کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ اس نے ہم سے دوسروں کے لئے جینے کی تمنا اور تڑپ چھین لی ہے،وہیں اس انسانیت کُش نظام تعلیم نے ہمارے لئے مقصد زندگی کو بس دولت کمانا ٹھہرایا ہے۔نظام سیاست و حکومت، مخلص اور قوم کے حقیقی غمخواروں کو دوسرے کے لیے جینے نہیں دیتے۔ایسے حالات میں پیسے اور زرق، اچھے کیریئر کی تلاش میں مختلف قسم کے واقعات کا رونما ہونا کوئی انوکھی یا آخری بات نہیں۔جب تک یہاں مجبوروں اور لاچاروں کو سوشل میڈیا کی زینت نہ بنایا جائے تب تک کوئی ان کی مدد کرنے کے بارے میں ہزار بار سوچتا ہے،یعنی ایک مجبور اور حاجت مند کو ہمارے معاشرے میں پہلے اپنی عزت نفس کو پامال کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جیسا فیس بک اور دیگر سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر ہم دیکھتے بھی ہیں۔
ہمارے سماج میں بے بسوں اور لاچاروں کو سوشل میڈیا پر آنے کے لئے کیوں مجبور کیا جاتاہے؟ بہت ساری بیٹیاں ایسی بھی ہیں جو شادی کی عُمر کی حدوں کو پار کرکے اپنے ہاتھ پیلے ہونے کی حسرت میں اپنے باپ کے گھر نفسیاتی مریض بن کے بیٹھیں ہیں۔ ہمارے سماج میں بہت سارے گھر اور خاندان ایسے بھی ہیں جو زندگی جینے کے لیے ترستے اور تڑپتے ہیں،وہیں چند مجبور اور مفلوک الحال ایسے بھی ہیں جن کو اپنی زندگی روئے زمین پر ایک بوجھ محسوس ہوتی ہے۔ کچھ بے بس اور لاچار بزرگ ہمدردی کے لیے ترس رہے ہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں ہمارے اور آپ کے نیک مشوروں اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ کچھ طلبہ اور نوجوان جو قابل ہیں، آگے کچھ کر سکتے ہیں ، آگے پڑھناچاہتے ہیں، وہ ہماری تھوڑی سی مدد سے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں اور افسوس تب ہوتا ہے جب کوئی اپنی مجبوری کے سبب کوئی ایسا عمل شروع کر دیتا ہے جس کی سماج اجازت نہیں دیتا تو بہت سارے دین کا علم رکھنے والے لوگ غربت کے علاج کے لیے صبر کی تلقین اور حلال و حرام کے فتوے صادر فرماتے ہیں،واے حسرتا!
بقول شاعر ؎
لایا گیا مقامِ خودکشی تک ہمیں
پھر فتویٰ لگایا گیا مرنا حرام ہے
میرے کہنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں لیا جائے کہ میں سماج میں خُدا نخواستہ غلط اور حرام فعل کے حق میں ہوں یا ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہوں جو کسی غیر اخلاقی یا غیر قانونی عمل میں ملوث ہوں بلکہ میرا کہنا یہی ہے کہ ہمیں اپنے محلے، ہمسائیگی میں دیکھنا چاہیے کہ کیا کوئی مجبور تو نہیں؟ کیا کسی کو کھانے کی ضرورت تو نہیں، کیا جو ہمارے محلے گائوں میں ظاہراً اچھا اور خوبصورت لباس زیب تن کر کے چل رہا ہے، کہیں وہ آپ کی اور میری مدد کا محتاج تو نہیں ؟
وہیں اس بد قسمت قوم کا دوسرا المیہ یہ ہے کہ اس نے کبھی بھی دردمندوں اور قوم کے تئیں ہمدردی رکھنے والوں کا ساتھ نہیں دیا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں جاگنا ہوگا اور اُن پاک باز اور مخلص افراد کا ساتھ دینا ہوگا جو سماج کے تئیں درد رکھتے ہوں بلکہ ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے آگے آنا ہوگا۔میں یوں کہوں گا زندگی دوسروں کے لئے جینے کا نام ہے۔اس لیے ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اوروں کے لیے جینا سیکھیں۔
رابطہ :. 7006715103
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

کالممضامین

’’چاول کی آخری وصیت‘‘ جرسِ ہمالہ

July 14, 2025
کالممضامین

! اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑھتا ہوا عالمی دباؤ | غذائی تقسیم کے مراکز پر بھی بھوکے فلسطینیوں کو قتل کیا جارہاہے

July 14, 2025
کالممضامین

چین ،پاکستان سارک کا متبادل پیش کرنے کے خواہاں ندائے حق

July 13, 2025
کالممضامین

معاشرے کی بے حسی اور منشیات کا پھیلاؤ! خودغرضی اور مسلسل خاموشی ہمارے مستقبل کے لئے تباہ کُن

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?