یو این آئی
لیہہ// اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے تحت فوج نے دکھا دیا کہ ہندوستان کیا کر سکتا ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا ‘لیکن ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے ‘۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔کل جماعتی وفد کے مختلف ملکوں کا دورہ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ہندوستان ہمیشہ امن کو فروغ دینا چاہتا ہے ، پاکستان دہشت گری کو فروغ دے رہا ہے اور ہمارے بے گناہ لوگوں کا قتل کیا گیا، وزیر اعظم مودی جی آپریشن سندور لانچ کیا اور ہمارے فوجی جوانوں نے دکھا دیا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی ہندوستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے ۔ رجیجو نے کہا: ‘ہمارا ایک وفد جس میں اہم لیڈر، سابق سفارتکار شامل ہیں، دنیا کے الگ الگ ملکوں میں جا کر اپنے ملک کا موقف رکھیں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ہندوستان کس قدر ایک امن پسند ملک ہے لیکن جو ملک دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اس کے خلاف ہندوستان کارروئی کرے گا اور دنیا کو بھی اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ‘۔