عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ،کشمیرنے پیر کو ایگریکلچر انوویشن سمٹ 2024 کا انعقاد کیا۔ وزیر زراعت جاوید احمد ڈار اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جموں و کشمیر میں زراعت کے آغاز اور کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے کے لیے اکادمی، صنعت اور گورننس کے سرکردہ ذہنوں کو اکٹھا کیا۔سمٹ، جس کا اہتمامزرعی یونیورسٹی اور مشن ڈائریکٹوریٹ HADP نے پروجیکٹ 20 کے تحت ‘جے اینڈ کے میں زراعت کو فروغ دینے کے لیے اختراعی توسیعی اپروچز’ کے تحت کیا تھا، اس میں متعدد سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں اسٹارٹ اپ پچنگ ایونٹس، پینل ڈسکشن، اسٹوڈنٹ رورل انٹرنشپ-موبائل کا فلیگ آف کرنا شامل تھا۔وزیر زراعت، جاوید احمد ڈار نے اپنے کلیدی خطاب میں، زرعی اختراعات کو آگے بڑھانے میںشیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کی قیادت کی تعریف کی اور نوجوانوں کی زیر قیادت زرعی کاروبار کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔