سرینگر//افواہ بازوں سے ہوشیارہنے کامشورہ دیتے ہوئے پولیس نے واضح کردیاکہ امن وقانون کوبرقراررکھنے میں عوام کااہم رول ہے۔عوام اور پولیس کے بیچ بہترتال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس نے ہمہامہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں علاقے کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ڈی ائو ہمہامہ کی صدارت میںمنعقدہ اس میٹنگ میںگلوان پورہ ،شیشگری ،حیدرپورہ کے ذی عزت شہریوں و ٹریڈ یونین کے لوگوں نے شرکت کی ۔ پولیس پبلک میٹنگ میں وادی میں زلف تراشی اور امن و قانون کی صورت حال کے بارے میں بات جیت ہوئی ۔ڈی ائو نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے لوگوں سے افواہ بازوں سے ہو شار رہنے اور کسی بھی مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی ۔