سرینگر/ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کو ایک پولیس آفیسر کو پُر اسرار طور مُردہ پایا گیا۔
سب انسپکٹر عبد الحمید ولد غلام الدین، کو میرانی ریزارٹس کے کمرہ نمبر22میں پُر اسرار حالت میں مُردہ پایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق عبد الحمید کے گھروالوں کو جب اُس کے ساتھ فون پر رابطہ نہیں ہوا تو اُنہوں نے اُس کو ڈھونڈنا شروع کیا جس کے دوران اُسے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر مُردہ پایا گیا۔
ضلع بارہمولہ کے ترکانجن نامی گائوں کا رہنے والا سب انسپکٹر عبد الحمید سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر تعینات تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔